عراق میں دہشتگردی حملہ، 9 ایرانی زائر زخمی

بغداد، 4 فروری، ارنا - عراق کے صوبے ''صلاح الدین'' میں دہشتگردوں نے ایرانی زائرین کی بس کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 ایرانی زائر زخمی ہوئے.

عراقی میڈیا کے مطابق، صلاح الدین صوبے کے علاقے 'بلد' میں ایرانی زائرین کی بس روڈ کنارے بم کا نشانہ بنی.
زخمی ہونے والے زائرین ایرانی علاقے مغان سے تعلق رکھتے ہیں جو عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جارہے تھے.
زائرین کو فوری طور پر طبی مراکز منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@