یورپ کو مالیاتی میکنزم کے اجرا پر کوئی شرط رکھنے کا حق نہیں: ایرانی سفیر

لندن، 4 فروری، ارنا - برطانیہ میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ تجارت کے لئے متعارف کئے جانے والے مالیاتی میکنزم انسٹیکس کے اجرا پر کوئی پیشگی شرط نہیں رکھ سکتے.

''حمید بعیدی نژاد'' نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کا اجرا یورپی ممالک کے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کے وعدوں کا ایک حصہ ہے جبکہ انہوں نے بہت تاخیر سے اس کا اعلان کیا.
انہوں نے یہ بات واضح کی ہے کہ یورپ انسٹیکس میکنزم کے اجرا کے لئے کوئی شرط نہیں رکھ سکتا.
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ تین یورپی ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے مشترکہ بیان میں یہ نہیں کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف میں شمولیت لازمی ہے بلکہ انہوں نے ایران کی شمولیت کی توقع کی جس کی وجہ بھی یہی ہےکہ انسٹیکس میکنزم میں بینکاری نظام بھی شامل ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کا مقصد جسے انسٹیکس میکنزم کا نام دیا گیا ہے، ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے، اس کا اہم کام ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی حمایت کرنا ہے.
گزشتہ ہفتے رومانیہ میں یورپی یونین کے وزارتی اجلاس کے بعد جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا تھا.
رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.
تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@