ایران کا پیغام امن و دوستی پر مبنی ہے: ترجمان مسلح افواج

تہران، 3 فروری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سنیئر ترجمان نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا کیلئے ایران کا پیغام جنگ اور خونریزی کا نہیں بلکہ امن اور دوستی کا پیغام ہے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل "ابولفضل شکارچی" نے ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بغیر دوسروں کی اجازت سے ہر کسی قسم کے دفاعی ساز و سامان سے لیس ہو کر احسن طریقے سے دفاع وطن کے تقاضے نبھائے جا سکتے ہیں-
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی شعبے میں قابل ذکر ترقی کے ساتھ خود کفیل ہوکر اپنے پیروں پر کھڑا ہوا ہے اور اب خطے اور دنیا کے اہم طاقتور ملکوں میں شامل ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے جمہوریہ اسلامی ایران کے مقدس نظام اور ملکی مفادات کے دفاع حوالے سے ایرانی فوج کی بڑی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا پیغام، دنیا اور خطے کے تمام ممالک کے لئے امن و دوستی کا پیغام ہے-
جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ملک کے بہترین انداز میں دفاع کی صلاحیت حاصل کرچکا ہے لہذا ہم دشمنوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی عسکری کاروائی کا نقصان انھیں ہوگا.
انہوں نے ایران کی دفاعی کامیابیوں سے متعلق نمائشوں کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان نمائشوں میں ملکی ساختہ دفاعی مصنوعات، جمہوریہ اسلامی انقلاب کے مقدس نظام اور اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کے دفاع کے سلسلے میں فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے برعکس بغیر کسی جارحیت کے دنیا کے تمام ممالک کے مفادات کے تحفظ کو پیش نظر رکھتا ہے-
ایرانی مسلح افواج کے سنیئر ترجمان نے کہا کہ سوائے ناجائز صہیونی ریاست کے ہم دنیا کے تمام ممالک کی سالمیت اور خودمختاری کو تسلیم کرتے ہیں-
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@