بھارت کی چابہار کی ترقی کیلئے 21 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

نئی دہلی، 3 فروری، ارنا – بھارتی وزیر معیشت نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 2019 کے مالی بجٹ میں چابہار بندرگاہ کی ترقی کے لئے 21 ملین اور 127 ہزار ڈالر پیش کردیا ہے.

یہ بات "پیوش گویال" نے 2019 کے مالی بجٹ کے مسودے کو بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے موقع پر کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعہ تجارتی حجم کو دو سے 70 ارب ڈالر تک پہنچنا چاہتا ہے.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت اور افغانستان نے 24 اکتوبر چابہار بندرگاہ میں ٹرانزٹ تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی، بھارتی اور افغان صدور نے گزشتہ دو سال میں چابہار ٹرانزیٹی باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے جس کے ذریعہ ایشیا کے جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا کے ممالک، روس، قفقاز، بحیرہ عمان اور اینڈین اوشن کے تمام ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی سہولیات فراہم ہوگی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@