ایران کی عالمی گریکورومن کشتی مقابلوں میں بہترین کارکردگی

تہران، 3 فروری، ارنا – ایران پہلوانوں نے ترکی میں وہبی امرہ کپ کے گریکورومن کشتی مقابلوں میں ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

ایرانی پہلوان "امین کاویانی نژاد" نے منعقدہ مقابلوں کے 72 کلوگرام کے زمرے میں اپنے ترک حریف کو جارحانہ شکست دے کر ایک طلائی تمغہ جیت لیا.
دوسرے ایرانی پہلوانوں "پوریا ناصرپور اور سعید عبدولی" نے اپنے ترک اور بلغاری حریفوں کو شکست دے کر دو کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.
تفصیلات کے مطابق، وہبی امرہ کپ کے گریکورومن کشتی مقابلوں کا جمعہ کے روز ترکی کے شہر استنبول میں آغاز کیا گیا جس میں 11 ممالک کے پہلوان شریک ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@