اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں قابل قدر اضافہ

تہران، 2 فروری، ارنا- ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں 22 گنا اضافے کے ساتھ رواں سال کے اختتام پر 660 لاکھ ٹن کے قریب تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں انقلاب سے پہلے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار 30 لاکھ ٹن تھی جس میں 22 گنا اضافے کے ساتھ رواں سال کے اختتام پر 660 لاکھ ٹن کے قریب پہنچ جائے گی۔
ایران دنیا کے چند ممالک میں سے ہے جس کے پاس، منافع بخش اور فعال پیٹروکیمیل صعنت کے لئے وسائل اور صلاحیتوں سمیت تمام ضروی سامان موجود ہیں۔
اصل میں، ایرانی پیٹروکیمیکل صنعت میں منفرد فوائد ہیں اور بعض ماہرین نے ایران کو پیٹرو کیمیکل صنعت کے مستقبل جنت کا نام دیا ہے.
گیس کے بہت بڑے ذخائر،خوارک کی فراوانی، جنوبی ساحلوں پر پانی کے وسائل تک رسائی اور سمندری راستوں کے قریب تعینات، ایران کے فوائد میں سے ایک ہے جس کو پیٹرو کیمیکل صنعت کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک پر کشش مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@