ایران کے ساتھ یورپی تعاون جاری رہے گا: آسٹریا

تہران، 2 فروری، ارنا – آسٹرین وزیر خارجہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ نئے یورپی مالیاتی نظام کے تحت ایران کے ساتھ جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا.

'کرین کنیسل' نے ایک آسٹرین جریدے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کے نفاذ کو ایک مثبت قدم قرار دیا.
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹرین وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ایران میں یورپی کمپنیوں کی شراکت داری اور ایران کے ساتھ تجارت میں سہولت کاری کی حمایت کا اعلان کیا تھا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہمیں ایران میں یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کی سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا اور پابندیوں کی وجہ سے بینکاری سہولت نہ ملنے پر دیگر کمپنیوں کی عدم موجودگی کو بھی روکنا ہوگا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@