یورپ میں ایرانی قومی ایئرلائن کی پروازوں پر کوئی حد مقرر نہیں

تہران، 2 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ایئرلائن کمپنی (ہما) کی خاتون سربراہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں قومی ایئرلائن کی پروازوں کی آمد و رفت پر کوئی حد مقرر نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار ''فرزانہ شرف بافی'' نے ہفتہ کے روز تہران میں چوتھی عالمی ہوابازی اور ایئرلائن نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی قومی ایئرلائن پر ماضی میں بھی کوئی پابندی یا حد مقرر نہیں تھی اور یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر انھیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے.
خاتون ایرانی عہدیدار نے یورپ کی جانب سے ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ سے متعلق بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ یورپ کے انسٹیکس میکنزم کے ذریعے ایران کو طیاروں کے پارٹس کی فراہمی میں اب کوئی مشکل نہیں ہوگی اور اس میکنزم کی مدد سے تمام اقدامات کو آسان طریقوں سے سرانجام دیا جاسکے گا.
انہوں نے اے ٹی آر طیاروں کی خریداری کے حوالے سے کہا کہ ان طیاروں کی خریداری کے لئے اے ٹی آر کمپنی نے امریکی محکمہ خزانہ سے رجوع کیا ہے اور ہمیں ان کے جواب کا انتظار کرنا ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@