ایرانی تیل خریداری، بھارت امریکی استثنی پر توسیع لینے کیلئے کوشاں

تہران، 2 فروری، ارنا - بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارتی حکام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری سے متعلق ملنے والی استثنی میں توسیع کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں.

بھارتی اخبار ''اکنامک ٹائمز'' نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے بھارت کو ایران سے متعلق تیل پابندیوں پر چھوٹ ملنے کی ششماہی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے اسی لئے بھارتی حکام امریکی استثنی میں توسیع ملنے کے لئے کوشاں ہیں.
اخبار نے بھارتی وزارت تیل کے ایک سنیئر عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ بھارت ایران سے تیل کی خریداری میں اضافہ کرنے پر امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت کو امریکہ سے ملنے والی استثنی میں توثیق ملے گی جس کی مدد سے ایرانی تیل کی خریداری میں اضافہ ہوگا.
یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ نے ایران مخالف پابندیوں کی ناکامی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل لینے والے 8 ممالک کو چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@