عالمی سکینگ مقابلوں میں ایرانی خواتین کی شاندار کارکردگی

تہران، 2 فروری، ارنا – ایرانی خواتین کی ٹیم نے آرمینیا میں منعقدہ بین الاقوامی سکینگ مقابلوں میں 11تمغے جیت لیے.

ایرانی خواتین کی سکینگ ٹیم نے آج بروز ہفتہ آرمینیا میں منعقدہ بین الاقوامی الپائن سکینگ کے 4 روزہ مقابلوں کے اختتام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 سونے، 4 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کرلیے.
ان مقابلوں میں 'مہسا یارخواہ نے 4 طلائی تمغے اپنے نام کر لیے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@