ایران خطے میں بجلی پیداکرنے کی پہلی طاقت ہے: ایرانی وزیر توانائی

سبزوار، 2فروری، ارنا – ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں بجلی پیدا کرنے والی پہلی طاقت بن گیا ہے.

یہ بات 'رضا اردکانیان' نے گزشتہ روز صوبے خراسان رضوی کے شہر سبزوار میں 546 میگاواٹ بجلی پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بتایا کہ اسلامی انقلاب اور شہداء کے پاک خون کی برکت سے اس وقت میں ہم کو تمام پڑوسی ممالک میں بجلی کی منتقلی کی قابلیت ہے.
انہوں نے توانائی اور بجلی کے شعبوں میں ایرانی ماہرین کی منفرد قابلیتوں اور قابل قدر کامیابیوں کا ذکر کیا.
اردکانیان نے بتایا کہ گزشتہ 40 سالوں کے دوران ایران، بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے 24 درجے ترقی کر 34نمبر سے 14 نمبر پر پہنچ گیا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@