خاتون پاکستانی سفیر اور ایرانی صدر کی ملاقات، اسناد تقرری پیش

تہران، 2 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کی نئی سفیر سفیر 'رفعت مسعود' نے ہفتہ کے روز ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں.

رفعت مسعود پہلی پاکستانی خاتون سفارتکار ہیں جنہیں سات ماہ پہلے بطور سفیر ایران میں تعینات کیا گیا تھا.
رفعت مسعود سے پہلے آصف درانی ایران میں پاکستان کے سفیر تھے.
محترمہ رفعت مسعود ان ماہر سفارتکاروں میں شمار ہوتی ہیں جنہیں فارسی زبان پر بھی گرفت حاصل ہے.نئی پاکستانی سفیر اس سے پہلے ناروے میں بحیثیت سفیر پاکستان فرائض سرنجام دے چکی ہیں اور اس کے علاوہ برطانیہ، جرمنی، ترکی اور فرانس میں بھی تعینات رہی ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@