ایران، 'ون بیلٹ ون روڈ' منصوبے میں اہم اسٹریٹجک ملک قرار

بیجنگ، 2 فروری، ارنا - چینی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران 'ون بیلٹ ون روڈ' منصوبے سے متعلق اہم اسٹریٹجک پوزیشن رکھنے والا ملک ہے.

یہ بات ''شین یوئے یوئے'' نے چین میں ایرانی سفیر ''محمد کشاورز زادہ'' کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی. یہ نشست اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ سے متعلق ایرانی سفارتخانے کی خصوصی تقریب کے موقع پر ہوئی.
خاتون چینی رہنما نے تہران بیجنگ دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان غیرمعمولی تعلقات قائم ہیں اور ہم اسلامی جمہوریہ ایران کو چین کا اہم اور کلیدی شراکت دار سمجھتے ہیں.
شین یوئے یوئے جو چینی کانگریس میں ویمن فیڈریشن کی سربراہ بھی ہیں، نے ایران میں خواتین کی پیشرفت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی اعلی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں عوام کے درمیان ثقافت مشترکات میں سے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کےدرمیان تبادلوں میں اضافہ ہو.
اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے نئے چینی سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران چین تعلقات تاریخی ہیں جبکہ گزشتہ 40 سالوں میں دوطرفہ تعلقات میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@