ایران میں لانگ رینج کروز میزائل 'ہویزہ' کی رونمائی

تہران، 2 فروری، ارنا – ایران میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی دفاعی ماہرین کے ہاتھوں تیار کئے گئے لانگ رینج کروز میزائل 'ہویزہ' کو رونما کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ہویزہ کروز میزائل کو ایرانی محکمہ دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں نے تیار کا ہے جسے پاسداران انقلاب فورس کے حوالے کردیا جائے گا.
تقریب رونمائی کے موقع پر وزیر دفاع بڑگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں نے اللہ کے فضل اور سپریم لیڈر کی حمایت کی بدولت لانگ رینج کروز میزائیل "ہویزہ" کو تیار کرلیا.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ایرانی عوام اور مسلح افواج کی بڑھتی ہوئی طاقت کی علامت ہے.
ایرانی وزیر دفاع نے ہویزہ کروز میزائل کی رونمائی پر سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای، مسلح افواج اور دفاعی سائنسدانوں کو کو مبارکباد پیش کی.
ایرانی محکمہ دفاع کے مطابق، ہویزہ کروز میزائل 1350 کلومیٹر کی رفتار میں مار کرنے اور زمین میں اپنے اہداف کو نہایت درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@