کینیڈا نے عالمی تہوار نوروز کو کلینڈر میں شامل کردیا

نیو یارک، 2 فروری، ارنا - کینیڈا میں عالمی تہوار بالخصوص ایرانیوں کے جشن نوروز کو قومی کلینڈر میں شامل کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، کینیڈین شہر وینکوور کی سٹی کونسل نے نوروز کو کلینڈر میں شامل کردیا جس کو بطور عالمی جشن تسلیم کیا جائے گا.
وینکوور کی سٹی کونسل نے کہا کہ دنیا کے 15 سے زائد ملکوں میں لاکھوں افراد نوروز تہوار کا جشن مناتے ہیں اور 10 ممالک میں بھی اس دن کی چھٹی ہوتی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے بھی نوروز کو عالمی تہوار کے طور پر رجسٹر کردیا ہے.
سٹی کونسل کے مطابق، کینیڈا کی پارلیمنٹ نے 2009 میں نوروز کو قومی کلینڈر میں شامل کیا جبکہ کولمبیا میں بھی 20 مارچ کو یوم نوروز کا دن قرار دیا جاچکا ہے.
وینکوور سٹی کونسل نے کہا کہ 20 مارچ کو یوم نوروز کے دن شہر کو ایرانی کمیونٹی کیجانب سے جشن منانے کے لئے تیار کرلیا جائے گا جبکہ سٹی کونسل کے سربراہ اور دیگر عہدیدار بھی اس جشن کے اہتمام میں حصہ لیں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@