چین کا ایران یورپ مخصوص مالیاتی میکنزم کا خیرمقدم

بیجنگ، 2 فروری، ارنا - چین نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے مقصد سے یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام INSTEX کا خیرمقدم کیا ہے.

ترجمان چینی دفترخارجہ ''گینگ شوانگ'' نے بیجنگ میں ارنا نیوز کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انسٹیکس میکنزم یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے اور اجتماعی تعاون کے لئے یورپی عزم کو ظاہر کرتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی میکنزم کے آغاز سے دنیا اور ایران کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا.
ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین یقینی طور پر ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کی حمایت کرتا ہے اور جوہری معاہدے کے فریق کی حیثیت سے ہم اس میکنزم کو آگے بڑھانے کے لئے بھی کردار ادا کریں گے.
انہوں نے کہا کہ چین، ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے سلسلے میں یورپ یونین کی سیاسی اور سفارتی کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے.
چینی ترجمان نے بتایا کہ ایران کے لئے انسٹیکس میکنزم میں عالمی برادری کا مشترکہ مفاد ہے جس کی مدد سے خطے میں امن و سلامتی اور تخفیف جوہری ہتھیار کے لئے کوششیں موثر ہوں گی.
یاد رہے کہ رومانیہ میں یورپی یونین کے وزارتی اجلاس کے موقع پر جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا.
رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.
تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@