امریکہ کو عالمی معاہدوں سے الرجی ہے: ظریف

تہران، 2 فروری، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ اسے ان معاہدوں کا پابند رہنے کی الرجی ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ ایک بار پر عالمی معاہدے سے نکل گیا اور اس بار ٹرمپ انتظامیہ نے روس کے ساتھ آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سے طے پانے والے ہر معاہدوں کی کوئی اہمیت نہیں چاہے وہ کانگریس کے ساتھ ہی کیوں نہ طے پائے ہوں.
ظریف نے مزید بتایا کہ مشکل صرف ایران اور جوہری معاہدہ نہیں بلکہ ان لوگوں کو ہر اس عالمی معاہدے سے الرجی ہے جس پر امریکی دستخط ہوں.
یاد رہے کہ امریکہ نے روس کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کردیا. وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا تھا کہ روس کے ساتھ درمیانی فاصلے کے جوہری میزائلوں کے استعمال کی روک تھام (INF) کا معاہدہ ختم کر رہے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@