افغانستان میں حکومتی قیادت میں امن عمل کی حمایت کرتے ہیں: ایران

لندن، 2 فروری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان میں قیام امن و سلامتی کے لئے کابل حکومت کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، برطانوی دفترخارجہ میں عالمی رابطہ گروپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ''رسول اسلامی'' کی قیادت میں ایرانی وفد شریک ہوا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران، افغانستان میں سلامتی کے قیام کے لئے کابل حکومت کی زیر سرپرستی امن عمل کی حمایت کرتا ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ افغان امن عمل سے متعلق کابل حکومت کو مرکزی کردار حاصل رہے گا جس کے تحت تمام فریقین سے مل کر افغانستان میں قیام امن آگے بڑھے گا اور اس کے لئے ہمسایہ ممالک کا بھی تعاون ناگزیر ہے.
ایرانی نمائندے نے کہا کہ افغانستان کا حل کبھی فوجی تھا ہی نہیں اور نہ ہی فوجی طریقوں سے وہاں امن و سلامتی کا قیام ممکن ہوا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کے انخلا پر حتمی تاریخ کا تعین ایک منطقی فیصلہ ہے جس کے بعد امن مذاکرات کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@