امریکہ ایرانیوں کو انقلاب کے راستے سے نہیں ہٹاسکتا: ایرانی سفیر

لندن، 1 فروری، ارنا - برطانیہ میں سفیر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ 40 سالوں سے ایران کے خلاف پابندیوں کا حربہ استعمال کیا مگر وہ آج بھی ایرانی عوام کو انقلاب کے راستے سے نہیں ہٹاسکا.

یہ بات ''حمید بعیدی نژاد'' نے برطانوی دارالحکومت لندن میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، ایرانیوں کو انقلاب کے راستے می ثابت قدم رہنے کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا، جب عوام کے اندر مستقل مزاجی اور خودمختاری کا جذبہ ہو تو کوئی بھی ملک انھیں اپنی خواہشات کے تحت الگ نہیں کرسکتا.
ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران میں انقلاب تین ستونوں پر مشتمل ہیں اسلام، آزادی اور خود ارادیت. امریکہ اور دیگر اغیار ممالک اب بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں کہ ایران میں ایک ایسا انقلاب آیا جو عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ اس حقیقت کو نہیں سمجھا اور اس نے ایرانیوں کے ارادے کو متذلذل کرنے کے لئے پابندیوں کا راستہ اپنایا.
حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک بشمول روس، چین، بھارت اور یورپی یونین ایران کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے عالمی تعلقات کا مستقبل روشن ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@