انقلاب ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن مایوس ہوگا: ایرانی امام جمعہ

تہران، 1 فروری، ارنا - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اس سال اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت سے ایران کے دشمنوں کو مایوسی ہوگی.

یہ بات آیت اللہ ''محمد امامی کاشانی'' نے آج تہران میں نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازگرانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایرانی قوم سے اپیل کی کہ ملک میں انقلاب کے مقاصد کو جاری رکھنے کے لئے باہمی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ 11 فروری کو ملک بھر میں ہونے والی انقلابی سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن ایک بار پھر مایوسی کا شکار ہوگا.
تہران کے امام جمعہ نے بتایا کہ اگر امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلاب اپنی منزل مقصود تک نا پہنچا ہوتا تو آج ایران میں آل سعود سے بھی بدتر حکومت قائم ہوتی جو امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے سامنے جھکی رہتی.
انہوں نے مزید بتایا کہ آج دنیا میں امریکہ کی اپنے سنگین جرائم کی وجہ سے کوئی عزت نہیں اور یہ ایران میں عظیم قیادت کے ہونے کی بدولت ہے.
ایران کے دینی رہنما نے کہا کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب ایک شیطانی مثلث ہیں جو آج اپنے بنائے گئے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پرودگار انھیں ذلیل و خوار کرے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@