آرمینیائی وزیر اعظم رواں ماہ ایران کا دورہ کریں گے

ماسکو، 1 فروری، ارنا - آرمینیا کے وزیر اعظم ''نکول پشینیاں'' 27 فروری کو اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے.

ارمین پریس نیوز ایجنسی کے مطابق، نکول پشینیاں نے دورہ جرمنی کے موقع پر ایک تقریب میں یہ اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ ایران جائیں گے.
آرمینیا کے وزیراعظم اور صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے درمیان آخری ملاقات گزشتہ سال نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوئی.
فریقین نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا تھا.
قفقاز خطے میں واقع 30 لاکھ آبادی پر مشتمل ملک آرمینیا 1991 میں سویت یونین کے خاتمے کے بعد آزاد ہوا. آرمینیا کی سرحدیں ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان سے ملتی ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@