انسٹیکس میکنزم کا مقصد یورپی کمپنیوں کو امریکہ سے تحفظ فراہم کرنا ہے

تہران، 1 فروری، ارنا - ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام INSTEX کا مقصد امریکی دباؤ کے مقابلے میں یورپی کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے.

یہ بات ''محمد اسلامی'' نے جمعہ کے روز تہران میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور غیرملکی کمپنیوں کے درمیان تجارتی لین دین کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے یورپی میکنزم انسٹکیس کا قیام عمل میں لایا گیا.
ایرانی وزیر مواصلات نے کہا کہ ہماری نظر میں انسٹیکس میکنزم کے ذریعے یورپی کمپنیوں کو امریکی دباؤ کے سامنے تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ یورپ امریکی پابندیوں کے سامنے اپنی کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کا مقصد جسے انسٹیکس میکنزم کا نام دیا گیا ہے، ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے، اس کا اہم کام ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی حمایت کرنا ہے.
یاد رہے کہ رومانیہ میں یورپی یونین کے وزارتی اجلاس کے بعد جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی نظام کے اجرا کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا.
رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ ''تجارتی تبادلے کے سازوسامان'' کا مخفف ہے.
تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@