ایرانی عوام نے کامیابی سے پابندیوں پر قابو پایا: جنرل موسوی

تہران، 31 جنوری، ارنا - ایران کے آرمی چیف جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم گزشتہ 40 سالوں سے پابندیوں کا مقابلہ کررہی ہے اور جس کی وجہ سے آج وہ کامیاب ہے.

یہ بات میجر جنرل ''سید عبدالرحیم موسوی'' نے جمعرات کے روز انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت فضائیہ کی نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی عظیم قوم نے 40 سال سے مزاحمت کا طریقہ اپنایا اور آج وہ کامیابی کے ساتھ پابندیوں پر قابو پاچکی ہے.
جنرل موسوی نے کہا کہ فضائیہ کی کامیابیوں کی نمائش سے ایران کی ہر شعبے میں طاقت اور بے پناہ صلاحیت نظر آتی ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ جب غیرملکی فوجی مشیر ایران سے نکل رہے تھے تو ان کا یہ دعویٰ تھا کہ ایران فوجی آلات و سامان حرب کے استعمال کی صلاحیت حاصل نہیں کرسکتا، مگر آج 40 سال بیت گئے اور ہم نے یہ ثابت کردیا کہ ایران اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر تمام مشکلات اور پابندیوں پر غلبہ پائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@