ایران یورپ مالیاتی چینل کا اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع

تہران، 31 جنوری، ارنا - برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران کیلئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کے نفاذ کا اگلے چند گھنٹوں تک باقاعدہ طور پر اعلان کردیا جائے گا.

''حمید بعیدی نژاد'' نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام پر کام مکمل ہوچکا ہے.
انہوں نے کہا کہ موثق اطلاعات کے مطابق ایران اور تین یورپی ممالک کے مخصوص مالیاتی چینل کے نفاذ کا باضابطہ اعلان اگلے چند گھنٹوں میں ہوگا.
ایرانی سفیر نے بتایا کہ مالیاتی چینل کا مرکز دفتر پیرس میں ہوگا جسے '' INSTEX '' کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہوں گے اور جرمنی اس کی قیادت کرے گا.
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد، یورپی یونین نے اس کے خلاف مؤقف اپنایا اور اس نے ایران کے ساتھ تجارت کو جاری رکھنے کے لئے موثر طریقہ اپنانے کا اعلان کر رکھا.
مخصوص مالیاتی میکنزم کے تحت جسے مختصر حرفوں میں SPV کہا جاتا ہے، ایران کے مرکزی بینک اور یورپی ممالک کے درمیان براہ راست تعاون قائم ہوگا جس کی مدد سے بینکاری اور تجارت سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں کو ضمانت ملے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@