ایرانی فضائیہ کی کامیابیوں کی نمائش کا انعقاد

تہران، 31 جنوری، ارنا - ایران میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے سلسلے میں فضائیہ کی جانب سے دفاعی کامیابیوں سے متعلق خصوصی نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، اس نمائش کا انعقاد فضائیہ کی بیس شہید شکاری میں کیا گیا.

ایرانی فضائیہ کی نمائش آج سے یوم آزادی ایران (11 فروری) تک جاری رہے گی اور تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد اس نمائش کا مشاہدہ کرسکتے ہیں.

اس نمائش میں کارگو، جنگی اور سراغ لگانے طیارے، آرمی کے ہیلی کاپٹرز، پاسداران انقلاب کی ایوی ایشن مصنوعات، نیوی، بری اور فضائیہ فورسز کے ہوابازی کا سازوسامان پیش کردیا گیا ہے.

افتتاحی تقریب میں ایران کے آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی، مسلح افواج کے نائب سربراہ برائے ثقافتی امور بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی، فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل عزیز نصیرزادہ اور دیگر سنیئر عسکری حکام شریک تھے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@