ایران کیلئے یورپی مالیاتی میکنزم کو نافذ کردیا گیا: جرمن میڈیا

تہران، 31 جنوری، ارنا - جرمنی کے نیوز چینل 'این ڈی آر' نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی نظام کو باقاعدہ طور پر نافذ کردیا گیا ہے.

رائٹرز نیوز ایجنسی نے جرمن میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر ایران کے لئے مخصوص مالیاتی چینل باضابطہ طور پر نافذ کیا ہے.
رپورٹ کے مطابق، موجودہ مالیاتی میکنزم جس کا عنوان INSTEX ہے، کے ذریعے ایران سے متعلق امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے.
یاد رہے کہ معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے گزشتہ دنوں یورپی یونین کے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران کے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام SPV کا نفاذ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان جمعرات یا جمعہ کے روز ہوگا.
اس سے پہلے بھی یورپی حکام نے بتایا تھا کہ اس پی وی نظام کا نفاذ آئندہ دنوں متوقع ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد، یورپی یونین نے اس کے خلاف مؤقف اپنایا اور اس نے ایران کے ساتھ تجارت کو جاری رکھنے کے لئے موثر طریقہ اپنانے کا اعلان کر رکھا.
مخصوص مالیاتی میکنزم کے تحت جسے مختصر حرفوں میں SPV کہا جاتا ہے، ایران کے مرکزی بینک اور یورپی ممالک کے درمیان براہ راست تعاون قائم ہوگا جس کی مدد سے بینکاری اور تجارت سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں کو ضمانت ملے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@