یورپی مالیاتی میکنزم کا اجرا امریکی پابندیوں کی شکست ہے: رکن ایرانی مجلس

تہران، 31 جنوری، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ ایران کے لئے یورپ کے مخصوصی مالیاتی نظام (SPV) کا اجرا وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی پابندیوں کی شکست ہے.

''علی رضا رحیمی'' نے ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ایس پی وی نظام کا نفاذ ایران کی کامیابی اور امریکہ کے خلاف جوہری معاہدے کے فریقین کی ہم آہنگی ظاہر کرتا ہے.
انہوں نے بتایا کہ ایس پی وی میکنزم کا پہلا مرحلہ اس کے باضابطہ نفاذ ہے اور جب یورپی ممالک اس کا اعلان کریں گے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یورپی ممالک کے درمیان اختلافات ختم اور ایران کے لئے مالیاتی نظام کی کامیابی ہے.
رکن ایرانی پارلیمنٹ نے مزید بتایا کہ دوسرا مرحلہ مالیاتی میکنزم پر عمل درآمد اور اس سے فائدہ حاصل کرنا ہے، اگر یہ مرحلہ عنقریب ممکل ہوجائے تو اس سے امریکہ کی شکست ظاہر ہوگی.
علی رضا رحیمی نے کہا کہ امریکہ کا یہ خیال تھا کہ اس کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد عالمی مالیاتی تبادلے کے نظام سوئیفٹ سے ایران کو الگ کردیا جائے جس سے ایران شدید دباو اور مشکلات کا شکار ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@