جوہری معاہدہ، ایران کی پاسداری جاری: یوکیا امانو

تہران، 31 جنوری، ارنا - عالمی جوہری توانائی ادارے (IAEA) کے سربراہ نے ایک بار پھر جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی جانب سے شفاف کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے.

''یوکیا امانو'' نے نئے عیسوی سال کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایران، جوہری معاہدے پر مسلسل عمل کررہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیاں عالمی جوہری ادارے کی پہلی ترجیح ہیں.
امانو نے کہا کہ عالمی ادارے کی جانب سے ایران کی جوہری سرگرمیوں اور جوہری معاہدے پر عمل کے حوالے سے نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران، جوہری معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کررہا ہے اور جیسا کہ ہم نے متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ اہم بات یہ ہے کہ ایران اس معاہدے کی پابندی کررہا ہے.
یاد رہے کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے اب تک 13 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے متعلق ایرانی وعدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹس شائع کی تھیں.
اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تمام عالمی قوانین اور اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے گزشتہ سال مئی میں غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے نکل گئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@