بیرونی دباؤ، پاکستان آئی پی منصوبہ کی تکمیل سے قاصر ہے: ایران

تہران، 30 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ پاکستان نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ بیرونی دباؤ کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہے.

''بیژن نامدار زنگنہ'' نے مزید کہا کہ ایران نے پانچ سال پہلے گیس منصوبے سے متعلق اپنی حدود میں پائپ لائن پچھانے کے عمل کو مکمل کیا ہے تا ہم پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ وہ غیر ملکی دباؤ اور ایران مخالف عالمی پابندیوں کی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل نہیں کرسکتا.
انہوں نے کہا کہ بعض ذرائع نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ روسی حکومت نے آئی پی منصوبے کو پاکستان کیلئے مکمل کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن ایران نے اجازت نہیں دی جبکہ یہ جھوٹ پر مبنی خبر ہے کیونکہ روس نے کھبی اس حوالے سے سرکاری طور پر کوئی درخواست نہیں دی ہے.
گیس پائپ لائن منصوبے کی شرائط کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دسمبر 2014 تک مکمل ہونا تھا ایران نے پانچ سال پہلے گیس منصوبے سے متعلق اپنی حدود میں پائپ لائن پچھانے کے عمل کو مکمل کیا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھائے جائے کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@