ایران کی پاکستان کو برآمدات میں 45 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد، 30 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران سے پاکستان کو مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 45 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے اور ایران کی ایران ٹریڈ پروموشن اتھاڑتی کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، ایرانی مصنوعات کی پاکستان کو برآمدات میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے.
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ پہلے عراق، دوسرے نمبر پر چین اور تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہیں.
گزشتہ 9 مہینوں کے دوران ایران سے پاکستان کو 869 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں، برآمد ہونے والی مصنوعات کے وزن میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو مجموعی طور پر 8 لاکھ 89 ہزار ٹن بنتا ہے.
گزشتہ سال کے مقابلے میں ایرانی مصنوعات کی پاکستان کو برآمدات میں مالیت کے لحاظ سے بھی 2.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
حالیہ سالوں میں ایران نے پاکستان کو خام تیل، تارکول، سلفر اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات، میٹھائی، چاکلیٹ اور پستہ برآمد کیا ہے.
گزشتہ دوسالوں کے اعدادو شمار کو اگر دیکھا جائے تو بینکاری مسائل اور کسٹم مشکلات کے باوجود پاک ایران تجارتی حجم میں 50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@