ایرانی اسپیکر کا پڑوسیوں کیساتھ ریلوے شعبے میں تعاون کی توسیع پر زور

تبریز، 30 جنوری، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان ریلوے لنک کی توسیع بالخصوس تبریز ریلوے کی صلاحیت کو مزید بروئے کار لانے پر زور دیا ہے.

یہ بات "علی لاریجانی" نے بدھ کے روز ایرانی صوبے آذربائیجان شرقی کے دورے کے موقع کچھ تعمیراتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے لائن کے منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ مشرق کو مغرب اور شمال کو جنوب سے منسلک کرنا چاہتے ہیں اور رہبر معظم نے اس پر اتفاق کیا ہے.
لاریجانی نے کہا کہ آئندہ ایرانی سال کے بجٹ میں ریلوے لائن کے منصوبے اور ٹرانزٹ راستوں کے لئے مخصوص بجٹ پیش کیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ تہران-مشہد اور تہران- قم- اصفہان ریلوے لائن کے منصوبے ملک کے بڑے منصوبوں میں شامل ہیں جن کا جائزہ کئے جاتے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@