ایران نے جدید ڈرون کمان-12 کو رونما کردیا

تہران، 30 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر ملکی ساختہ جدید ڈرون "کمان 12" کو رونما کردیا گیا ہے.

ایرانی مسلح افواج کی تازہ ترین دفاعی کامیابیوں کی نمائش کے موقع پر اندرونی وسائل سے تیار کئے جانے والے جدید ڈرون "کمان 12" کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" اور دیگر عسکری و دفاعی حکام شریک تھے.
کمان 12 ڈرون کی فی گھنٹہ رفتار 200 کلومیٹر ہے اور یہ ایک ہزار کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کی دفاعی کامیابیوں میں جدید میزائل، بری، فضائی، سیکورٹی، فوجی، الیکٹرانکی اور مواصلاتی نظام کی مصنوعات اور سامان حرب شامل ہیں.
یہ نمائش 30 جنوری سے 11 فروری تک جاری رہے گی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@