اسلامی انقلاب سے دنیا میں امن و خوشحالی کیلئے مدد فراہم ہوئی: سابق چینی سفیر

بیجنگ، 30 جنوری، ارنا - ایران اور لبنان میں تعینات سابق چینی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح سے عالمی امن و خوشحالی کے لئے مدد فراہم ہوئی ہے.

یہ بات ''لی چی تانگ'' نے ارنا نیوز کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی جو 2002 سے 2007 سے تہران میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب ایک قابل تعریف کامیابی ہے، ایران میں 40 سال گزرنے کے بعد بھی آج انقلاب ترقی اور کامیابی کی راہ میں گامزن ہے.
سابق چینی سفیر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عوام کی جانب سے آزادی کے لئے اٹھنے والی دنیامیں واحد مثالی تحریک ہے اور دنیا کی دیگر قوموں کے لئے ایران کی انقلابی تحریک رہنمائی فراہم کرتی ہے.
انہوں نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی عوام اپنے مستقبل کے مالک ہیں، اور دنیا کی سامراج اور غنڈہ گرد قوتوں کی ایرانیوں کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے.
لی چی تانگ نے کہا کہ اب وہ زمانہ چلاگیا جو اغیار ایران پر حاوی ہو کر اس کے وسائل اور اثاثوں پو ڈاکہ ڈالتے تھے، اب ایرانی قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتی ہے جبکہ اسلامی انقلاب بھی سامراج قوتوں کی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوا ہے.
انہوں نے ایران چین دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہے گا اور اس سے متعلق وہ کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@