آسٹریا کا ایران کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

لندن، 30 جنوری، ارنا - آسٹریا کے نائب وزیر برائے ڈیجیٹل اور اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے.

یہ بات 'مائیکل سٹرل' نے گزشتہ روز ویانا میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور 'سید عباس عراقچی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس نشست کے دوران اعلی ایرانی سفارتکار نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کیلئے یورپ کا مخصوص مالیاتی نظام (spv ) کے نفاذ سے دونوں ملکوں کے کاروباری شعبوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی.
فریقین نے ایران اور آسٹریا کے درمیان تجارتی حجم میں نمایان اضافہ اور موجودہ اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا.
یہ قابل ذکر ہے کہ سید عباس عراقچی گزشتہ دنوں آسٹریا کے سرکاری دورے پر ویانا پہنچ گئے.
انہوں نے ویانا میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ 'یوکیا آمانو' کے ساتھ ملاقات میں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ماضی کی طرح ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں.قابل ذکر ہے کہ عراقچی نے گزشتہ روز آسٹریا، سلوواکیا اور بلغاریہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ان ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق، اعلی ایرانی سفارتکار تین یورپی ملکوں کے حکام کے ساتھ سیاسی مشاورت کی نشستوں میں شریک ہوں گے.
سید عباس عراقچی میزبان ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر حکام سے بھی دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف عالمی امور پر بھی گفتگو کریں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@