ایران اور سلوواکیا کا یورپ کے مالیاتی نظام پر تبادلہ خیال

تہران، 30 جنوری، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے دورہ سلوواکیا کے موقع پر میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام ایس وی پی پر تبادلہ خیال کیا.

سید عباس عراقچی نے سلوواکیا کے نائب وزرائے خارجہ اور خزانہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور اس دوران فریقین نے اس پی وی نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے سوواکیا کے حکام کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات، علاقائی اور عالمی تبدلیوں پر بھی گفتگو کی.
سوواکیا کے حکام نے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کے جلد نفاذ پر امید کا اظہار کرتے ہوئے ایر ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا.
یاد رہے کہ اعلی ایراین سفارتکار نے گزشتہ دنوں آسٹریا، سلوواکیا اور بلغاریہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ان ملکوں کے دورے پر روانہ ہوئے.
سید عباس عراقچی میزبان ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر حکام سے بھی دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف عالمی امور پر بھی گفتگو کریں گے..
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@