ایران اور شام کا مشترکہ بینک کے قیام کا فیصلہ

تہران، 30 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور شام نے دمشق میں مشترکہ بینک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے.

یہ بات ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ "عبدالناصر ہمتی" نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی.
انہوں ںے مزید کہا کہ ایران اور شام نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بینکاری شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کے معاہدے پر بھی دستخط کردئے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں دمشق میں مشترکہ بینک کے قیام پر اتفاق کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ سنیئر نائب ایرانی صدر کے دورہ شام کے موقع پر شامی صدر نے ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ شام میں ایرانی کمپنیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہماری پہلی ترجیح ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@