ایران کیلئے یورپ کا مخصوص مالیاتی نظام نفاذ کے مرحلے میں داخل

تہران، 30 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے یورپی یونین کا مخصوص مالیاتی نظام (SPV) نفاذ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے.

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپ اور ایران کے درمیان تجارت کے لئے ایس پی وی نظام کو اسی ہفتے میں باضابطہ طور پر نافذ کردیا جائے گا.
ذرائع نے مزید کہا کہ یورپی مالیاتی نظام سے متعلقہ فنڈز اور دستاویزات کی منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد یہ نفاذ کے حتمی مرحلے میں داخل ہوا ہے.
اس سے پہلے فرانسیسی وزیر خارجہ ''جان ایف لودریاں'' نے کہا کہ ایران کے لئے مخصوص تجارتی میکنزم کچھ یوں ہوگا کہ ایران اپنے تیل کی آمدنی کو یورو میں حاصل کرسکتا ہے.
رائٹرز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے متعلق یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کا دفتر فرانس میں قائم ہوگا جو فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی مشترکہ نگرانی میں کام کرے گا.
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد، یورپی یونین نے اس کے خلاف مؤقف اپنایا اور اس نے ایران کے ساتھ تجارت کو جاری رکھنے کے لئے موثر طریقہ اپنانے کا اعلان کر رکھا.
مخصوص مالیاتی میکنزم کے تحت جسے مختصر حرفوں میں SPV کہا جاتا ہے، ایران کے مرکزی بینک اور یورپی ممالک کے درمیان براہ راست تعاون قائم ہوگا جس کی مدد سے بینکاری اور تجارت سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں کو ضمانت ملے گی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@