اطالوی جریدے کی اپنے قارئین کو تجویز، ایران کی سیر کریں

روم، 30 جنوری، ارنا - اٹلی میں سیاحتی امور پر شائع ہونے والے ایک جریدے نے ایران میں موجود سیر و سیاحت کے مواقع کا ذکر کرتے ہوئے اپنے قارئین کو تجویز دی ہے کہ وہ ایران جیسے خوبصورت ملک کا ضرور سفر کریں.

آنلائن اطالوی جریدے siviaggia نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کا سفر ایک کلچر ٹور ہوگا جہاں جو بھی جائے اسے فائدہ ملے گا یقینا ایران ایک خوبصورت ملک ہے بالخصوص خواتین بھی یہاں کا سفر کرسکتی ہیں.
رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں ہزاروں سال پرانے مقامات ہیں، یہاں صدیوں پرانی نوادرات اور تاریخی اشیا ہیں جن کو دیکھے بغیر دورہ ایران مکمل نہیں ہوسکتا.
اطالوی جریدے نے مزید کہا کہ بڑی بڑی باغات، قدیم تہذیب کی عمارتیں، عمدہ ثقافت اور فن تعمیر ایرانی کلچر اور معاشرہ کا لازوال حصہ ہے.
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنہوں نے ایران کا دورہ کیا وہ ہرگز اپنے پسند پر مایوس نہ تھے بلکہ انہوں نے کہا کہ ایران ایک پُرامن ملک ہے اور وہاں امن و سلامتی اچھی سطح پر موجود ہے.
اطالوی جریدے کے مطابق، ایران غیرملکی سیاحوں کے لئے ایک سستا ملک ہے، وہاں کم سے کم پیسوں میں کھانا کھایا جاسکتا ہے تاہم سیاح اپنے پسند کی قیمتوں کے مطابق خرچہ کرسکتے ہیں.
جریدے نے مزید کہا کہ ایران ایک شاندار ملک ہے وہاں کے عوام مخلص اور پیار کرنے والے ہیں، وہاں انگریزی کم بولی جاتی ہے تاہم ایرانی شہری غیرملکی سیاحوں کے ساتھ تعاون کے لئے ہر وقت آمادہ ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@