ایرانی کمپنیاں شام کی بحالی کیلئے تیار ہیں: سنیئر نائب ایرانی صدر

تہران، 29 جولائی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے ایرانی نجی کمپنیوں کی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی نجی شعبہ شام کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر تیار ہے.

اسحاق جہانگیری جنہوں نے شام کے دورے پر ہے،آج بروز منگل منعقدہ شام اور ایران کی مشترکہ تجارتی کانفرنس میں دہشتگردوں کے خلاف کامیابی کے لئے شامی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کی سلامتی دنیا کی سلامتی سے منسلک ہے تو امید کی جاتی ہے کہ اس خطے میں امن اور استحکام برقرار ہو جائے.
جہانگیری نے ایرانی وفد کے دورہ شام سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ شام ایک نئے مرحلے(معیشت کی بحالی) میں داخل ہو چکا ہے.
ڈاکٹر جہانگیری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو جنگ کے سخت دوران میں شامی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے تو اس ملک کی تعمیر نو میں بھی شریک ہوگا.
انہوں نے ایران اور شام کے مرکزی بینکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام کی تعمیر نو، دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک سنہری موقع ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے بعض ضروری سامان کو شام سے فراہم کرنے کا خواہاں ہے.
اس موقع میں شامی وزیر اعظم عماد خمیس نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مثالی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئۓ کہا کہ شام اور ایران دونوں نے ایک آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کو برداشت کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک، تہران اور دمشق کے درمیان اچھے تعلقات کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے تھے لیکن وہ کامیاب نہ ہوئیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@