29 جنوری، 2019 3:39 PM
News Code: 3668742
0 Persons
چابہار پر عالمی دن منایا جائے گا

تہران، 29 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں"یوم چابہار" کے عنوان سے 26 فروری کو ایک عالمی کانفرنس بلائی جائے گی جس میں بھارت سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے.

بعض علاقائی میڈیا کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ "سشما سوراج" نے ازبکستان کے حالیہ دورے کے موقع پر کرغزستان، تاجکستان، قازقستان اور ترکمانستان کے اعلی حکام کو عالمی یوم چابہار کی کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے.
اس حوالے سے بھارتی وزیر جہازرانی ''نتین گیدکاری'' نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سشما سوراج نے سمرقند میں وسطی ایشیا کے حکام کی حالیہ نشست میں چابہار بندرگاہ کی اہمیت اور اس کے تعمیری کردار پر روشنی ڈالی.
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کو بھارت تک رسائی کے لئے کیلئے چابہار ایک قابل بھروسہ ذریعہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ، مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان تعاون کی بہترین مثال ہے.یوم چابہار کا آئندہ اجلاس ایران، افغانستان اور بھارت سمیت عالمی اور قومی شپنگ لائن کے لئے ایک سنہری موقع ہے جبکہ سہ فریقی معاہدے کا ایک اہم مقصد چابہار بندرگاہ میں بڑی شپنگ کمپنیوں کی موجودگی میں اضافہ کرنا ہے.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت اور افغانستان نے 24 اکتوبر چابہار بندرگاہ میں ٹرانزٹ تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی، بھارتی اور افغان صدور نے گزشتہ دو سال میں چابہار ٹرانزیٹی باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے جس کے ذریعہ ایشیا کے جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا کے ممالک، روس، قفقاز، بحیرہ عمان اور اینڈین اوشن کے تمام ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی سہولیات فراہم ہوگی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@