چابہار کراچی فری سروس سے خطے میں خوشحالی آئے گی: ایرانی سفیر

چابہار، 29 جنوری، ارنا – پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ چابہار اور کراچی کے درمیان فری سروس کے آغاز سے ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی.

مہدی ہنردوست نے چابہار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بندرگاہ میں موجود تجارتی اور ٹرانزٹ وسائل اور صلاحیتوں کا قریب سے مشاہدہ کیا.
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چابہار اور کراچی کے درمیان فری سروس منصوبے کی مدد سے تجارت کو فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوگا.
انہوں نے چابہار میں ٹرانزٹ، سیاحت، تجارت کے شعبوں میں موجودہ مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چابہار بین الاقوامی 'ریمدان' سرحد کے ذریعے پاکستان سے منسلک ہے اسی لیے یہ سرحد کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ، مصنوعات کی منتقلی کا سب سے اہم مرکز بننا چاہیے.
انہوں نے ریمدان سرحد میں مسافر اور مصنوعات کی قانونی منتقلی کے لیے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر زور دیا.
ایرانی سفیر نے کہا کہ یہ سرحد سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کی وجہ سے پاکستان کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@