ایران سے قریبی تعلقات پر قطری موقف کی حمایت کرتے ہیں: کویت

تہران، 29 جنوری، ارنا – کویت نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے سے متعلق قطری حکومت کے موقف کی حمایت کرتا ہے.

یہ بات نائب کویتی وزیر خارجہ 'خالد الجاراللہ' نے منگل کے روز بہارت کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران، عراق اور ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کے حوالے سے قطری نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہیں.
یاد رہےکہ نائب قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ 'محمد بن عبدالرحمن آل ثانی' نے گزشتہ دنوں ایران سے متعلق اپنے ملک کے موقف کچھ یوں بتایا تھا کہ کہا کہ ایران ہمارا علاقائی اور جغرافیائی ہمسایہ ہے لہذا ہمیں امید ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک ایران کے ساتھ مثبت اور تعمیری مذاکرات کے لئے آگے بڑھیں گے.
یاد رہے کہ 5 جون 2017 کو سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگا کر اس کے ساتھ تعلقات منقطع کردئے اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ قطر ان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@