آستانہ عمل کا سربراہی اجلاس فروری میں ہوگا

ماسکو، 29 جنوری، ارنا - شام امن مذاکرات سے متعلق آستانہ کے تین ضامن ممالک ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کا اگلا اجلاس فروری کے مہینے میں روس کی میزبانی میں ہوگا.

یہ بات روسی صدر کے ایلچی برائے امور مشرق وسطی 'میخائیل بوگدانوف' نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید بتایا کہ آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے صدور کی ملاقات فروری کے وسط میں ماسکو یا سوچی میں ہوگی.
روسی ایلچی نے مزید کہا کہ روس، شام امن مذاکرات سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ممالک ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت کی مشترکہ ملاقات کی میزبانی کرے گا.
انہوں نے بتایا کہ جلد مستقبل میں شام سے متعلق آئینی کمیٹی اپنے کام کا آغاز کرے گی جبکہ تینوں ضامن ملکوں نے اس کمیٹی میں نامزد افراد کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ دو سال پہلے شام کے بحران کے حل کے لئے ایران، روس اور ترکی نے سہ فریقی تعاون کے عمل کا آغاز کیا جسے آستانہ عمل کا عنوان دیا گیا.
تینوں ممالک کے صدور کے درمیان اب تک تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@