ایران اور شام نے 11 معاہدوں پر دستخط کردئے

تہران، 29 جنوری، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر کے دورہ شام کے موقع پر دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو بڑھانے سے متعلق مفاہمت کی 11 یادداشتوں پر دستخط کردئے.

"اسحاق جہانگیری" کی دمشق آمد کے بعد ایران شام مشترکہ اعلی کمیشن کی نشست کا انعقاد کیا گیا اور اسی دوران دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے 11 دستاویزات پر دستخط کئے.
سنیئر نائب ایرانی صدر شامی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے پیر کے روز دمشق پہنچ گئے اور شامی وزیر اعظم "عماد خمیس" نے ان کا باضابطہ استقبال کیا.
ایرانی اور شامی حکام نے اقتصادی، ثقافتی، سرمایہ کاری، تعلیمی، بنیادی ڈھانچہ اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے 11 معاہدوں پر دستخط کردئے.
جہانگیری نے اس دورے کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی تعمیر نو میں اس ملک کی حکومت اور عوام کی حمایت کرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان منعقد ہونے والی 14ویں مشترکہ اقتصادی نشست اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے.
عماد خمیس نے بھی کہا کہ نائب ایرانی صدر کا دورہ شام دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دینے کی علامت ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@