ایران کو انسداد دہشتگردی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے: نائب ایرانی صدر

تہران، 28 جنوری، ارنا۔ سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو انسداد دہشت گردی کی عالمی مہم میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر شامی حکومت و عوام اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں نہیں دی تھی تو آج داعش خطے پر پنجہ گاڑ چکا تھا۔
دمشق میں ایران و شام کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں شامی وفد کی قیادت شام کے وزیر اعظم "عماد خمیس" جبکہ ایرانی وفد کی قیادت، سنیئر نائب ایرانی صدر "اسحاق جہانگیری" نے کی۔
اس موقع پر نائب ایرانی صدر نے شامی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی وفد کے پرخلوص استقبالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی مزاحمت موثر اور کامیاب رہی تو اسی لئے ہم شامی حکومت وعوام کو ان کی حالیہ فوجی اور سیاسی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہون نے دہشت گردوں کی مکمل تباہی اور ان کی حامیوں کے شرپسندانہ منصوبوں کی ناکامی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور یورپی ممالک کو جاننا چاہیے کہ اگر شامی حکومت و عوام اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں نہیں دی تھی تو آج دہشت گرد گروپ داعش کے عناصر جو تشدد، قتل، لوٹ مار اور انتہا پسندانہ اقدامات کی علامت ہیں نے خطے میں حکومت کی تشکیل دے کر عالمی سلامتی کیلئے ایک اہم خطرہ بن چکی تھی۔
نائب ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور شام میں داعش کے خلاف شامی حکومت اور عوام کی فتح کو اپنی آپ کی فتح سمجھتا ہے۔
جہانگیری نے کہا کہ عالمی برادری کو جاننا چاہیے کہ خطی سلامتی اور عالمی سلامتی در اصل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں تو اسی لئے خطے میں ہماری قیام امن کی کوششیں دنیا میں قیام امن برقرار کرنے کی کوششوں کے مترادف ہے جس پر عالمی برادری کو شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے شام کی تعمیر نو میں شامی عوام و حکومت کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی 14 ویں مشترکہ اقتصادی نشست کے انعقاد کا مطلب یہ ہے کہ شامی صورتحال ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے اور شام کی از سر نو تعمیر پر کی جانے والی کوششوں کو ٹھوس بنانے کی ضرورت ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@