ایران کیلئے یورپ کا SPV نظام جلد نافذ ہوگا: جرمن وزیر خارجہ

تہران، 28 جنوری، ارنا- جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کیلئے یورپی مالیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے جرمن، فرانس،برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ایس پی وی نظام جلد نافذ ہوگا۔

یہ بات "ہایکو ماس" نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ "فیڈریکا مغرینی" سمیت فرانس اور برطانیہ کے نمائندوں کے ساتھ برسلز میں منعقدہ ایک نشست میں کہی۔
انہوں نے کہا ایران کیلئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے مذکورہ ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور ایس پی وی نظام جلد نافذ ہوگا۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایس پی وی نظام کے قیام کا مقصد، عالمی سطح پر ایران یورپ تجارتی لین دین میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مالیاتی لین دین سے متعلق ایس پی وی میکنزم نفاذ کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے.
ہایکو ماس نے کہا ہے کہ ان ملک، حالیہ مہینوں میں ایران کیلئے مخصوص مالیاتی نظام قائم کرنے کے حوالے سے فرانس اور برطانیہ سمیت یورپی یونین کے دوسرے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد، یورپی یونین نے اس کے خلاف مؤقف اپنایا اور اس نے ایران کے ساتھ تجارت کو جاری رکھنے کے لئے موثر طریقہ اپنانے کا اعلان کر رکھا.
مخصوص مالیاتی میکنزم کے تحت ، ایران کے مرکزی بینک اور یورپی ممالک کے درمیان براہ راست تعاون قائم ہوگا جس کی مدد سے بینکاری اور تجارت سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں کو ضمانت ملے گی.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@