2019 ایشین فٹبال کپ؛ جاپان نے ایران کا خواب چکنا چور کردیا

تہران،28 جنوری، ارنا- متحدہ عرب امارات میں جاری 2019 ایشین فٹبال کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں، جاپان کی ٹیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

امارتی شہر العین کے "ہزاع بن زائد" استیڈیم میں ہونے والے ایشین کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں ایران و جاپان کے درمیان فٹبال مقابلہ، مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانج بجے کا آغاز ہوگیا۔
میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن میچ دوسرے ہاف کے 52 ویں منٹ میں "یویا اوساکا" نے جاپان کی جانب سے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
جاپان کے پہلا گول کرنے کے دس منٹ بعد یویا اوساکا کو پنالٹی ملی جس پر انہوں نے گیند کو جال میں پہنچا کر جاپان کیلئے دوسراگول کردیا۔
میچ کے آخری لمحات میں جاپانی کھلاڑی "ہاراگوچی" نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@