ظریف کا روسی ہم منصب سے رابطہ، وینزویلا کی صورتحال پر گفتگو

تہران، 28 جنوری، ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

" محمد جواد ظریف" نے اپنے روس ہم منصب "سرگئی لاوروف" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں وینزویلا کی تازہ ترین صورتحال سمیت، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے وینزویلا میں حکومت لڑکھڑانے لگی، دوسری جانب سے اپوزیشن لیڈر "خوآن گوآئیڈو" نے خود کو صدر قرار دے دیا.
امریکی صدر نے بھی کہا ہے کہ وہ حزب اختلاف کے رہنما کو بطور صدر تسلیم کرتے ہیں. مختلف ممالک نے ٹرمپ کی اس مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.
تفصیلات کے مطابق، کم سے کم دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص ایران، روس، چین اور ترکی نے وینزویلا کی حکومت اور صدر '' نکولس ماڈورو'' کی حمایت کرتے ہوئے وینزویلا کے اندورنی معاملات میں بیرونی مداخلت کی شدید مذمت کی-
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@