ایران ایک علاقائی اور بین الاقوامی طاقتور ملک ہے: پاکستانی خاتون سینیٹر

اسلام آباد،28 جنوری، ارنا- پاکستان قومی اسمبلی کی خاتون رکن نے ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم طاقتور ملک بن گیا ہے۔

سینیٹر بیگم نزہت صادق نے ارنا نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب اپنی نوعیت میں مثالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کو ایران سے محبت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات کی خاطر وہ ایرانی عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سینیٹر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں اچھی پیشرفت حاصل ہوئی ہے اور پاکستانی کی سابق حکومت نے اس حوالے سے بڑے اچھےاقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم "نواز شریف"، ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر دلچسبی رکھتے تھے اور پاکستان کی نئی حکومت کو بھی ایران کیساتھ تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔
پاکستانی سینیٹر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کو ہمسایہ ممالک کے ناطے سے ایک دوسرے کیساتھ مل کر اقتصادی شعبے میں اور مضبوط ہونا چاہیے۔
پاکستان قومی اسمبلی کی خاتون رکن نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی شعبے میں اور مضبوط ہونے کیلئے خطے میں قیام امن کی ضرورت ہے جسے حاصل کرنے کیلئے ہمسایہ ممالک بالخصوص ایران کیساتھ تعمیری اور مناسب تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم "عمران خان" کے دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ ان کے دورہ ایران میں تاخیر کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔
انہوں نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@