ایرانی میزائل طاقت پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے :ایرانی ترجمان

تہران، 28 جنوری، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل طاقت پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

یہ بات 'بہرام قاسمی' نے آج بروز پیر اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق فرانسیسی وزیرخارجہ کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل میں کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بارہا کہا ہے کہ ایران کے میزائل قابلیت پر مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہماری میزائل پروگرام کا مقصد صرف ملکی دفاع ہے.
بہرام قاسمی نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی کی پیروی نہیں کریں گے.
انہوں نے ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV)پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران شروع سے یورپ کے مالیاتی میکنزم کا انتظار نہیں ہے لیکن یورپ کو اپنی معطلی کو جبران کرنی چاہیے.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران ہم نے مالیاتی میکنزمspv کے نفاذ کیلئے یورپ کے وعدوں کو سنا ہے لیکن اب یورپ کے سرکاری اعلان کا انتظار کر رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اعلی ایرانی سفارتکار کے تین یورپی ممالک کا سفر spv سے کوئی تعلق نہیں ہے.
انہوں نے امریکہ اپنے خصمانہ مقاصد کیساتھ وارساو اجلاس کو منعقد کرنا چاہتا ہے کیونکہ اب تک ایران کو اس اجلاس میں کی شرکت کے لیے کوئی دعوت نہیں دی گئی ہے.
یاد رہے کہ سنیئر ایرانی سفارتکار اور نائب وزیر خارجہ ''سید عباس عراقچی'' آج آسٹریا، سلوواکیا اور بلغاریہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ان ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق، اعلی ایرانی سفارتکار تین یورپی ملکوں کے حکام کے ساتھ سیاسی مشاورت کی نشستوں میں شریک ہوں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@